Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت کی رہائی تک سیشن کورٹ میں پولیس کے داخلے پر پابندی

رہنما پی ٹی آئی کی گرفتاری پرعدالت کا ڈی سی لاہور کو نوٹس
شائع 15 دسمبر 2023 03:53pm
فوٹو:آج نیوز
فوٹو:آج نیوز

لاہور بار ایسوسی ایشن نے شیر افضل مروت کی رہائی تک سیشن کورٹ میں پنجاب پولیس کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے، جب کہ عدالت نے ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

لاہو بار ایسوسی ایشن نے تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت کی رہائی تک پنجاب پولیس کی سیشن کورٹ میں انٹری بند کردی ہے۔

صدر لاہور بار ایڈوکیٹ رانا انتظار کا کہنا تھا کہ ہمارے مہمان شیر افضل مروت کو رہا کیا جائے، ان کی رہائی تک پولیس کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں شیر افضل مروت کی نظر بندی کی خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس شہرام سرورچوہدری نے درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں ڈی سی لاہور کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیر افضل مروت لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرکے واپس روانہ ہوئے تو انہیں گرفتار کر لیا گیا، ان کی نظر بندی غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت شیر افضل مروت کی نظر بندی کالعدم قرار دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی سی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 18 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔ اور درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ شیر افضل مروت سے ملاقات کے لیے متفرق درخواست دائر کر سکتے ہیں۔

pti

PTI Leaders arrested

sher afzal khan marwat

Sher Afzal Marwat