Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان: موسم سرما کی پہلی برفباری سے موسم خوشگوار ہوگیا

سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2023 03:50pm
اسکرین گریب — ویڈیو
اسکرین گریب — ویڈیو
اسکرین گریب — ویڈیو
اسکرین گریب — ویڈیو

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش، پہاڑوں پر برف باری سے موسم خوشگوار ہوگیا، سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس پریشر نہ ہونے کی وجہ سے شہری پریشان ہوگئے۔

موسمیاتی تجزیہ کارکے مطابق مغربی ہواؤں کے پیش نظر بلوچستان سمیت مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مغربی ہواؤں کے سسٹم کے باعث 16 سے 18 دسمبر کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے، موسم سرما کی پہلی بارش کے ساتھ پہاڑی سلسلے پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شمالی بلوچستان کے علاقوں ہرنائی سنجاوی زیارت قلعہ سیف اللہ مستونگ، قلات میں ہلکی بارش جاری رہے گی۔ ۔

بلوچستان

snowfall