بیٹی شاہ رخ کی کامیابیوں سے لاعلم، آسان سوال کے غلط جواب پرامیتابھ بچن بھی حیران
مقبول بھارتی پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی حالیہ قسط سے اشارہ ملتا ہے کہ عالیہ بھٹ کی جگہ اب سُہانا خان لینے والی ہیں،کرن جوہر کے مشہور چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں پوچھے گئے ایک سوال کا غلط جواب دینے پر عالیہ بھٹ کو کئی سالوں تک تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔
کچھ اسی قسم کی اسی طرح کی صورتحال شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ بھی پیش آئی جب انہوں نے ’دی آرچیز‘ کی دیگر کاسٹ کے ساتھ ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی آرچیز‘ کلاسک امریکی کامک بک سیریزکی بھارتی شکل ہے جس میں سُہانا سمیت بالی ووڈ کے کئی ’اسٹار کڈز‘ نے ڈیبیو کیا ہے۔
فلم کی کاسٹ بگ بی امیتابھ بچن کے پروگرام میں ایک ساتھ نظرآئے گی جس میں انہوں نے نوجوان اداکاروں سہانا خان، خوشی کپور، ڈوٹ، اگستیہ نندا، یوراج مینڈا مہر آہوجا اور ویدنگ رینا سے سوالات پوچھے۔
لیکن سُہانا خان کو اس وقت خاصی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب وہ اپنے والد شاہ رخ خان کی بھارت کا چوتھا سب سے بڑا سول ایوارڈ پدم شری حاصل کرنے جیسی بڑی کامیابی سے لاعلم نظر آئیں۔
بگ بی نے سہانا، ویدنگ اور زویا سے ’سپر صندو‘ راؤنڈ کے دوران شاہ رخ خان کے بارے میں ایک سوال پوچھا جس کے جواب سے ان کی بیٹی لاعلم تھی۔
سوال یہ تھا کہ شاہ رخ خان کو ابھی تک ان میں سے کون سا اعزاز نہیں ملا ہے؟ دئے گئے آپشنز یہ تھے: “(اے) پدم شری، (بی) لیجن آف آنر، (سی)، ایل ایٹوئل ڈی اور اور (ڈی) وولپی کپ۔
سہانا کا فوری جواب یہ تھا کہ ان کے والد کو پدم شری کا اعزاز نہیں ملا۔ سہانا کا جواب سن کر امیتابھ اور ویدنگ دونوں حیران رہ گئے۔
ویدنگ نے فوراً سہانا سے کہا کہ ، ’تم یہ غلطی کیسے کرسکتی ہو‘ جبکہ امیتابھ نے کھلے منہ سے کہا کہ بیٹی کو کیسے پتہ نہیں چل سکا کہ اس کے والد کو کون سا ایوارڈ ملا ہے۔
شاہ رخ خان کو 2005 میں حکومت نے پدم شری سے نوازا تھا۔
ایسے ہی ایک لمحے کا سامنا عالیہ کو ایک دہائی پہلے کرنا پڑا تھا جب انہوں نے بھارتی صدر کے نام سے متعلق سوال کا غلط جواب دیا تھا۔
سہانا کے جواب کا جواب دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے کہا کہ بیٹی کو نہیں معلوم کہ باپ کو کیا ملا ہے۔ والد نے اسے صرف یہ کہہ کر بھیجا ہے کہ اس کے سامنے بیٹھے شخص نے اُس کے والد کا کردار ادا کیا ہے۔ اور یہ کہ میں اس کی بیٹی سے آسان سوالات پوچھوں۔ اب جب میں نے اس سے ایک آسان سوال پوچھا ہے تو وہ اس کا جواب نہیں جانتی ہے۔
اس سے قبل سُہانا پروگرام میں کہہ چکی تھیں کہ والد نے مجھے مشورہ دیا کہ امیتابھ سر کو یاد دلائیں کہ آپ نے اسکرین پر ان کے والد کا کردار ادا کیا ہے اس لیے آسان سوالات پوچھیں۔
فلم میں سہانا خان، خوشی کپور اور اگستیہ نندا بالترتیب ویرونیکا، بیٹی اور آرچی کے کرداروں سے بڑے پردے پر قدم رکھیں گی۔ زویا اختر نے بطور ڈائریکٹر اس فلم سے کیریئر کا آغا کیا ہے۔ اقرباء پروری کااالزام عائد کرتے ہوئے فلم کو بھارتی ناظرین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Comments are closed on this story.