Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

سول جج نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا درست فیصلہ کیا، عدالت
شائع 15 دسمبر 2023 02:35pm
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری۔ فوٹو — فائل

سول جج نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی اور ریمارکس دیے کہ سول جج نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا درست فیصلہ کیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے راولپنڈی کی مقامی عدالت میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا جوڈیشل چیلنج کیا، اور مؤقف پیش کیا کہ راولپنڈی سول جج نے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا غلط فیصلہ کیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے عدالت سے استدعا کی کہ سول جج کا فواد چوہدری کو جیل بھیجنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، اور ان کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔

ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن لیگل ٹیم کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی اور بعد ازاں فواد چوہدری کی فراڈ کیس میں مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فریقین وکلاء کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بعد ازاں ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی محکمہ اینٹی کرپشن کی درخواست مسترد کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے کہ فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھجوانے کا سول جج نے درست فیصلہ کیا۔

Fawad Chaudhary

PTI Leaders arrested

ISTEHKAM E PAKISTAN PARTY (IPP)