Aaj News

منگل, دسمبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغوا کاروں نے 15 کروڑ تاوان لے کر بھی ٹک ٹاکر کو نہ چھوڑا، پولیس نے بازیاب کرالیا

چار اغواء کار۔ ملزمان نے مزید 10 کروڑ مانگے تھے
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2023 07:44pm
مغوی اسماعیل ۔ فوٹو:آج نیوز
مغوی اسماعیل ۔ فوٹو:آج نیوز

راولپنڈی پولیس نے مغوی ٹک ٹاکر کو بازیاب کرا کے چار اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ روات راولپنڈی کے علاقے میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 25 کروڑ روپے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے ٹک ٹاکر اسماعیل کو پولیس نے بازیاب کرالیا، جب کہ چار اغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پراپرٹی کا کاروبار کرنے والے ٹک ٹاکر گھر سے کھیلنے کے لئے نکلا تھا جسے اغوا کرلیا گیا، اور اس کی رہائی کے لئے اس کے اہل خانہ سے پہلے 15 کروڑ روپے وصول کئے، لیکن اغوا کاروں نے ٹک ٹاکر کو نہیں چھوڑا۔

حکام نے بتایا کہ اغوا کاروں نے ٹک ٹاکر کی بازیابی کے لئے اس کے اہل خانہ سے مزید 10 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا، جس پر مغوی کے اہل خانہ نے پولیس سے رابطہ کیا، اور راولپنڈی پولیس کی ٹیم نے انٹیلی جنس اداروں کی معاونت سے سراغ لگا کر مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ٹک ٹاکر اسماعیل کو نومبر کے وسط میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے اغوا کیا گیا تھا، جس کا مقدمہ مغوی کی اہلیہ کے بیان پر درج تھا، پولیس نے ایک ماہ بعد مغوی کو بازیاب کرایا۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں کی شناخت عرفان، منظور، علی اور مبین کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

kidnapped

TikTok

TikToker

Kidnapping for Ransom