Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےکو جوتےکی نوک پررکھتے ہیں، نگراں وزیراعظم

کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی، بھارت اپنی حد میں رہے، انوار الحق
شائع 15 دسمبر 2023 01:11pm
فوٹو:اسکرین گریپ
فوٹو:اسکرین گریپ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلےکو جوتے کی نوک پررکھتے ہیں، کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی۔

مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کرسکتی، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، بھارت اپنی حد میں رہے اپنی حد کراس نہ کرے۔

نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کا یکطرفہ فیصلہ کسی صورت قبول نہیں، کشمیر کا فیصلہ یو این قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے، کشمیر کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں تھا نہ ہوگا۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ تمام کشیری دبنگ ہیں ایسا کوئی نظر نہیں آیا جو دبنگ نہ ہو، مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کو اپنا شہری سمجھتے ہیں، اور اپنے شہریوں کی کسی صورت پامالی نہیں ہونے دیں گے، جہاں کارروائی کی ضروت ہوگی کارروائی کریں گے۔

مزید پڑھیں:

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر پر آئین کی شق صدارتی حکم سے لپیٹنے کو درست قرار دے دیا

عالمی طاقتیں خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، نگراں وزیراعظم کا اقوام متحدہ سے خطاب

بھارتی سپریم کورٹ کا استحقاق نہیں کہ عالمی مسئلے پر فیصلہ کرے، نگراں وزیراعظم

پاکستان مقبوضہ کشمیر پر بھارتی آئین کی بالادستی قبول نہیں کرتا، وزیر خارجہ

نگراں وزیراعظم نے مزید کہا کہ تحریک ٓآزادی کشمیر کو متحرک رہنا چاہیئے، آزادی کی تحریک کے لیے تمام مکتبہ فکر کو متحد ہونا پڑے گا، کشمیری قیادت سے مل کر فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اجلاس ہوگا، جلد ہی اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہوگا، تحریک کو کیسے جلا بخشنی ہے بات چیت ہوگی، نگراں وزیر خارجہ اور ہمارے مشن متحرک نظر آئیں گے۔

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

PM ANWAR UL HAQ KAKAR