Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میکال ذوالفقار نے شادی کا ارادہ رکھنے والوں پر سوچ کے در کھول دیے

اداکار نے 2010 میں سارہ بھٹی سے شادی کی تھی۔ جو 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی
شائع 15 دسمبر 2023 11:03am
تصویر: میکال ذوالفقار/انسٹاگرام
تصویر: میکال ذوالفقار/انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکارمیکال ذوالفقار نے زندگی کی شاہراہ پر نئے سفر کا آغاز کرنے والوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

سوشل میڈیا پرویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں نوجوان اداکار کو شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ وائرل کلپ میکال ذوالفقار کے ایک انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

میزبان کی جانب سے میکال ذوالفقار کو شادی کرنے والوں کیلئے ایک تجویز دینے کا کہا گیا تھا۔

نوجوان اداکار نے تجویز دیتے ہوئے کہا ’جس سے شادی کرنے والے ہیں، پہلے اس کو سمجھیں، سامنے والے انسان کو جاننا ضروری ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میری تجویز ہے کہ خود کو بھی اچھی طرح جانیں، فوراً شادی کا فیصلہ کرنا صحیح نہیں ہے‘۔

میکال ذوالفقار کا شمار پاکستان کے معروف اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سال 2010 میں ماڈل اور اداکارہ سارہ بھٹی سے شادی کی تھی، جو 2017 میں طلاق پر ختم ہوئی۔

سارہ بھٹی سے میکال ذوالفقار کی 2 بیٹیاں ہیں۔

Interview

Pakistani Actor

Marriage

lifestyle

شخصیات

showbiz celebrities

Couple

advices

Mikaal Zulfiqar