Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ دو ہفتوں کے لیے آج بیرون ملک روانہ ہوں گے

جسٹس سردارطارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے
شائع 15 دسمبر 2023 10:54am
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ۔ فوٹو:فائل
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز آج نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہو رہے ہیں، ان کی جگہ جسٹس سردار طارق مسعود قائم مقام چیف جسٹس کا منصب سنبھالیں گے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوجائیں گے، جب کہ جسٹس سردارطارق مسعود کل قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا دورہ 14 روز پر مشتمل ہوگا، ان کی جگہ جسٹس سردارطارق مسعود دو ہفتوں تک ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

Justice Qazi Faez Isa

CJP FAEZ ISA