Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کاروباری ہفتے کا آخری روز، ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان

اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2023 12:08pm
تصویر — اے ایف پی/فائل
تصویر — اے ایف پی/فائل

کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں کمی اور اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 41 پیسے کمی کے بعد ڈالر 283.10روپے پر آگیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 283 روپے51 پیسے تھا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 746 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا ہے، پہلے سیشن کے اختتام پر 100انڈیکس 66 ہزار 196 پر بند ہوا ہے۔

dollar vs rupee

US Dollars