پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا اطلاق 16 دسمبر سے ہوگا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے کمی کی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 267.34 روپے ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 13.50 روپے کمی کردی گئی، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 276.21 روپے ہوگئی۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 11.29 روپے کمی کردی گئی، جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 164.64 روپے ہوگئی۔
مٹی کا تیل 10.14 روپے کمی کے ساتھ فی لیٹر 191.02 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات سستی کی گئیں۔
عالمی منڈی میں اگرچہ جمعہ کو قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا ہے تاہم مجموعی طور پر حالیہ دنوں میں قیمت 79 ڈالر سے نیچے آئی ہے۔
جمعہ کو برینٹ فیوچر تیل کی قیمت میں 9 سینٹ بڑھ کر76.70 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 10 سینٹ سے بڑھ کر71.68 ڈالر پر پہنچ گئی۔
نومبر کے اختتام پر جب تیل کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا تھا، تو خام تیل کی قیمت 85 ڈالر سے زائد تھی۔
Comments are closed on this story.