Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

دوسری، تیسری سہ ماہی کیلئے ایک روپے 20 پیسے اور 40 پیسے اضافے کی درخواست
شائع 14 دسمبر 2023 10:56pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزارت توانائی نے کےالیکٹرک کیلئےٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، حکومت نے دوسری، تیسری سہ ماہی کیلئے ایک روپے 20 پیسے اور 40 پیسے اضافے کی درخواست دی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ نیپرا میں ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت 20 دسمبر کو ہوگی۔ کےالیکٹرک کیلئے 40 پیسے اور ایک روپے 20 پیسے فی یونٹ اضافہ کےدرخواست دی گئی ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں تقسیم کار کمپنیاں ریگولیٹڈ نظام کےتحت کام کرتی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بجلی تقسیم کارکمپنیز حکومت اور نیپرا کی ہدایات پرعمل کی پابند ہیں۔

nepra

electricity prices

K-Electric

electricity bills