Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی ائرپورٹ اندھیرے میں کیوں ڈوبا ؟ سول ایوی ایشن نے وجہ بتا دی

ائرپورٹ پر تمام آپریشنل نظام معمول کے مطابق جاری ہے، ترجمان سول ایوی ایشن
اپ ڈیٹ 15 دسمبر 2023 10:54am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی کے جناح یئرپورٹ پر بجلی کا تعطل آیا، سول ایوی ایشن کے مطابق بجلی کا تعطل ایئرپورٹ کے بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا، تاہم فلائٹ آپریشن بحال ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ بجلی کا تعطل بیسمنٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث شام 5 بجے ہوا۔

انھوں نے کہا کہ ائرپورٹ کی عمارت کے80 فیصدحصے کی بجلی بحال ہے لیکن ڈومیسٹک سیٹلائٹ ایریا میں بجلی تاحال معطل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ائرپورٹ پر تمام آپریشنل نظام معمول کے مطابق جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ائرپورٹ کے زیر و لیول پر بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ ہوا جس سے ائرپورٹ کا ڈومیسٹک ڈیپارچر اندھیرے میں ڈوب گیا۔

شارٹ سرکٹ کے باعث بین الاقوامی ڈیپارچر لاؤنج کا کچھ حصہ بھی اندھیرےمیں ڈوب گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے بعد احتیاطی تدابیر کے تحت ائرپورٹ ٹرمینل بلڈنگ کی بجلی بند کر دی گئی تھی۔

CAA

PIA

Jinnah International Airport