پشاور یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے الوداعی دن توہین آمیز سلوک
پشاور یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے الوداعی دن ملازمین نے توہین آمیز سلوک کیا۔ رد عمل میں سابقہ وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور الحق نے کہا کہ مجھے یونیورسٹی کے ساتھ ملازمین کی تربیت پر بھی کام کرنا چاہیے تھا۔
پشاور یونیورسٹی اور عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے الوداعی دن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔
جامعہ پشاور کے وائس چانسلر کو الوداع کرنے کے لیے ملازمین گدھے کو وی سی دفتر لے گئے۔ گدھے پر بیٹھ کر ملازمین نے وی سی کے جانے کی خوشی میں رقص کیا۔
عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر اپنی ریٹائرمنٹ کے دن بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ ہجوم نے سابقہ وائس چانسلر کا پیچھا کیا اور شدید نعرہ بازی کی۔
توہین آمیز رویہ پر سابقہ وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی ڈاکٹر ظہور الحق نے آج نیوز سے گفتگو میں کہا کہ مجھے یونیورسٹی کے ساتھ ملازمین کی تربیت پر بھی کام کرنا چاہیے تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
خاتون لیکچرار کے الزامات پرزرعی یونیورسٹی پشاور کا موقف
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ویڈیوز اور منشیات فروشی کی پوری کہانی سامنے آگئی
امریکی یونیورسٹی کی خاتون صدر حاضرین کے سامنے گر کر چل بسیں
انھوں نے کہا کہ ملازمت کے آخری دن ہجوم نے میرا پیچھا کیا، اللہ نے مجھے بچایا، میں نے یونیورسٹی کی سالانہ انکم 74 کروڑ سے بڑھا کر 170 کروڑ روپے کردی۔
ڈاکٹر ظہور الحق نے کہا کہ موجودہ پرو وائس چانسلر کو انکوائری کر کے ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
جامعہ پشاور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی ہفتوں سے ملازمین احتجاج پر تھے، ملازمین تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
Comments are closed on this story.