Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماس نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا

ہم کسی بھی ایسے خیالات یا اقدامات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو اسرائیلی جارحیت کو ختم کر سکیں، اسماعیل ہنیہ
شائع 14 دسمبر 2023 07:33pm

صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ حماس نے اسرائیل کے وجود کو تسلیم کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

صہیونی اخبار ”یروشلم پوسٹ“ کے مطابق حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے تجویز کیا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان موجودہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے اسرائیل کو تسلیم کیا جاسکتا ہے۔

موسیٰ ابو مرزوق نے قطری دارالحکومت دوحہ میں اپنے دفتر سے نیوز ویب سائٹ المنیٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، ’آپ کو سرکاری مؤقف پر عمل کرنا چاہیے۔ سرکاری مؤقف یہ ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے ریاستِ اسرائیل کو تسلیم کر لیا ہے‘۔

مرزوق نے مزید کہا کہ ’اسرائیلی حقوق کے مستحق ہیں، لیکن دوسروں کی قیمت پر نہیں۔‘

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ سات اکتوبر حملے کے بعد بین الاقوامی سطح پر اور عرب دنیا کے اندر سے حماس پر دباؤ ڈالا گیا ہے۔

حماس کے سربراہ کا جنگ کے خاتمے کا دعویٰ

یہ انٹرویو حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے بدھ کو ایک ٹیلی ویژن خطاب سے قبل سامنے آیا تھا، جس میں ہنیہ نے کہا تھا کہ حماس کے بغیر غزہ میں کوئی بھی سسٹم ایک ”فریب“ ہے۔

ہنیہ نے کہا، ’ہم کسی بھی ایسے خیالات یا اقدامات پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو اسرائیلی جارحیت کو ختم کر سکیں اور مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی دونوں میں فلسطینیوں کے گھر کو ترتیب دینے کے لیے دروازے کھول سکیں۔

خیال رہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) نے اسرائیل کو 1993 کے اوسلو معاہدے کے حصے کے طور پر تسلیم کیا تھا لیکن حماس نے یہودی ریاست کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

Hamas

Gaza War

Hamas Spokesperson

Hamas could recognize Israel

Moussa Abu Marzouk