Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوفون نے 108 ارب روپے میں ٹیلی نار کو خرید لیا

کمپنی کی خریداری کا عمل 2024 میں مکمل ہوگا، ذرائع
اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2023 03:51pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

**پاکستان کے پی ٹی سی ایل گروپ (یوفون) کی جانب سے ایک اہم اعلان کردیا گیا۔ پی ٹی سی ایل کمپنی بہت جلد ٹیلی کام کمپنی ’ٹیلی نار‘ کے 100 فیصد حصص خریدے گی۔

ذرائع کے مطابق کمپنی کی خریداری کا عمل 2024 میں مکمل ہوجائے گا، کمپنی کی فروخت کا عمل ضوابط کی منظوری سے مشروط کیا جائے گا۔

پی ٹی سی ایل نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی نار پاکستان کے 100 فیصد حصص کی خریداری کا معاہدہ طے ہوگیا ہے۔ 100 فیصد حصص کی خریداری 108 ارب روپے میں ہوگی۔

پی ٹی سی ایل اور پی ٹی ایم ایل کے صدر اور گروپ سی ای او حاتم بامطرف کا کہنا ہے کہ ’ہمیں یقین ہے کہ ٹیلی نار پاکستان کے ساتھ مل کر جو اسٹریٹجک ہم آہنگی پیدا کی گئی ہے، اس کے نتیجے میں ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے قدرمیں اضافہ ہوگا کیونکہ وہ اس لین دین کے حتمی مستفید ہیں‘۔

پی ٹی سی ایل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اس حوالے سے تصدیق کی ہے۔

ای اینڈ کے گروپ سی ای او حاتم ڈویدار کا کہنا ہے کہ ’ٹیلی نار پاکستان کا اسٹریٹجک حصول مارکیٹ کے استحکام کا ایک اہم موقع پیش کرتا ہے، جو ہمیں پاکستان میں اگلی نسل کا بہترین نیٹ ورک بنانے کے لیے مزید سرمایہ کاری کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے‘۔

پی ٹی سی ایل بورڈ کے چیئرمین حسن ناصر جامی نے پی ٹی سی ایل کمپنی کے کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ ’پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان کے لوگوں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے‘۔

Agreement

lifestyle

ptcl

telecommunication

Telenor

Ufone

Pakistan Telecommunication Company Limited