Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی میں پولیس پارٹی پر فائرنگ، جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک

مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے، پولیس
شائع 14 دسمبر 2023 12:59pm

پیرودھائی کےعلاقے میں ڈکیتوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

راولپنڈی میں تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں ڈکیت گینگ نے پولیس ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق مارے گئے ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوگیا ہے، جب کہ فرار ہونے والے دو ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے نالہ لئی کی جانب بھاگے، جن کی گرفتاری کے لئے سرچنگ جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ مارے گئے ڈاکوؤں کی شناخت فضل الرحمان عرف پرچونا، عزت اللہ اور جاوید شاہ کے نام سے ہوئی ہے، تینوں ملزمان سنگین جرائم میں ریکارڈ یافتہ ہیں۔

Punjab police

rescue 1122