Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

فاطمہ ثناء نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے کیلئے ویمنز ٹیم کی کپتان مقرر

تیسرے ون ڈے کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا
شائع 14 دسمبر 2023 12:30pm
فاطمہ ثناء۔ فوٹو — فائل
فاطمہ ثناء۔ فوٹو — فائل

قومی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا کو نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے کپتان مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منطوری کے بعد فاطمہ ثناء ون ڈے میچ میں قومی ویمنز ٹیم کی قیادت کرنے والی 10ویں کپتان بن گئی ہیں۔

فاطمہ ثناء کرائسٹ چرچ میں کل کھیلے جانے والے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی۔

کپتان ندا ڈار منگل کو پہلے میچ میں گیند لگنے سے زخمی ہو گئی تھیں جس کے بعد وہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے دستیاب نہیں۔

تیسرے ون ڈے کے لیے ندا ڈار کی دستیابی کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کل بروز جمعہ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

نیوزی لینڈ ویمنز کو 3 میچز کی سیریز میں 0-1 سے برتری حاصل ہے۔

nida dar

pakistan women cricket team

Fatima Sana

Pak Women vs New Zealand Women