Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دونوں بھائیوں کی صُلح: پہلے ٹیسٹ سے قبل محمد حفیظ اور مائیکل وان کی سیلفی میں چُھپا پیغام

سوشل میڈیا پرایک دوسرے کو نشانے پر رکھنے کے بعد خوشگوار موڈ میں سیلفی وائرل
شائع 14 دسمبر 2023 12:40pm
تصویر: مائیکل وان/ایکس
تصویر: مائیکل وان/ایکس

طویل عرصے سے سوشل میڈیا پرایک دوسرے کو نشانے پر رکھنے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر اورسابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پاک آسٹریلیا پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل دوستی کرلی۔

پرتھ ٹیسٹ کے آغازسے مائیکل وان نےحفیظ کے ساتھ ایک بےتکلفانہ سیلفی شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں کہا کہ انہیں محمد حفیظ سے مل کر اچھا لگا۔

دونوں کے خوشگوار موڈ کے باوجود دیکھنے والوں کو اِن کی سرد جنگ یاد آگئی۔

سوشل میڈیا پر کیے جانے والے تبصروں میں صارفین نے پُرانی لڑائی یاد دلانے کے ساتھ ساتھ پُرمزاح انداز بھی اپنایا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران دونوں سابق کپتانوں کے درمیان ایکس پر لفظی جنگ دیکھی گئی تھی۔

محمد حفیظ اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان کے درمیان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔ 4 نومبر کو بنگلورو میں پاک نیوزی لینڈ میچ سے ایک دن پہلے مائیکل وان نے کپتان بابراعظم کی واٹس ایپ چیٹ لیک ہونے اورانضمام الحق کے بطور چیف سلیکٹر مستعفی ہونے پر طنزاً لکھا کہ ’میں بہت فکرمند ہوں، پاکستان میں سب بہت پرسکون ہیں۔ انکی اچھی کارکردگی کیلئے کسی کامستعفی ہونا یا چیٹ لیک ہوجانا ضروری ہے‘۔

اس طنزیہ پوسٹ کے جواب میں حفیظ نے مائیکل وان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ پاکستان سے زیادہ انگلش ٹیم کے مسائل پرتوجہ دیں۔

اس کے بعد بھی دونوں کے درمیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر یہ بحث جاری دیکھی گئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسی لیے اس تازہ ترین سیلفی کو دونوں کی صُلح قرار دیا جارہا ہے۔

ایک صارف نے مزاحیہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دونوں بھائیوں کے بیچ غلط فہمی ہوگئی تھی‘۔

ایک صارف نے ردِعمل دیتے ہوئے دونوں کی ایک ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کر دی۔

ایک صارف نے محمد حفیظ کے اس قدم کو بہترین قرار دے دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دوستی ہوگئی‘۔

Muhammad Hafeez

Pakistan vs Australia

lifestyle

Social media reaction

Pakistani Cricketer

MICHAEL VAUGHAN

Perth Stadium