Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023: سوڈانی امریکن نیاڈولی کی وہ ایک ویڈیو جس نے ریکارڈ توڑ دیے

23 سالہ نیا ڈولی کا ٹک ٹاک پر یہ پہلا سال ہے
شائع 14 دسمبر 2023 12:30pm
تصویر: العربیۃ اردو
تصویر: العربیۃ اردو

حالیہ برسوں میں ٹک ٹاک ایپلی کیشن نے دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی ہے، عموماً نوجوان نسل میں اس کا استعمال زیادہ دیکھا جارہا ہے۔

اس پلیٹ فارم پر خواتین کی ویڈیوز کو سب سے زیادہ ویوزملتے ہیں۔ 23 سالہ سوڈانی نژاد امریکی لڑکی کی ایک ویڈیو نے رواں سال 504 ملین ویوز کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

امریکی لڑیکی ’نیاڈولی‘ کی ویڈیو ان ویوز کے باعث سال 2023 میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز میں سرفہرست آگئی ہے۔

نیاڈولی نے رواں سال ٹک ٹاک پر اپنا ایک پیج بنایا جس کے ذریعے سیاہ فام خواتین کو خوبصورت رہنے کیلئے تجاویز دیتے ہوئے انہوں نے ’ڈول ویژن‘ سے مقبولیت حاصل کی۔

وہ اپنے ٹک ٹاک پیج پر سیاہ فام خواتین کے لیے تیار کردہ مصنوعات کی مختلف اقسام سے متعلق تجاویز دیتی ہیں۔

نیاڈولی کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر 20 لاکھ 700 ہزار سبسکرائبرز ہیں، رواں سال سب زیادہ ویوز حاصل کرنے والی ان لی یہ ویڈیو موسمِ بہار میں شیئر کی گئی تھی۔

ویڈیو میں آرائشی پاؤڈر کے استعمال کے بارے میں ایک عملی سبق بھی رکھا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں امریکی آنجہانی موسیقار گروور واشنگٹن کا گانا ’جسٹ دا ٹو آف اَس‘ سنا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک پر میک اپ سے متعلق بنائی گئی ویڈیوز کو سب سے ویوز ملتے ہیں۔

Viral Video

TikTok

TikToker

lifestyle

Makeup

Transition videos

Views