Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے عدالت کے سامنے سرینڈر کردیا

جس سیاست میں عمران خان نہیں وہ سیاست کرنے کا فائدہ بھی نہیں، عمر تنویر بٹ
شائع 14 دسمبر 2023 11:37am
فوٹو:سوشل میڈیا۔ اسکرین گریپ
فوٹو:سوشل میڈیا۔ اسکرین گریپ

سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے راولپنڈی عدالت میں سررینڈر کردیا اور کہا کہ جس سیاست میں عمران خان نہیں وہ سیاست کرنے کا فائدہ بھی نہیں۔

9 مئی کے واقعات کے بعد روپوش ہونے والے تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے عمر تنویر بٹ نے آج راولپنڈی کی عدالت میں خود کو سرینڈر کردیا ہے۔

عمر تنویر بٹ انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں پیش ہوئے، وہ 9 مئی واقعات کے مقدمات میں بھی مطلوب تھے۔

عدالت پیشی کے موقع پر بات کرتے ہوئے عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ آج میں نے کورٹ میں سرینڈر کیا ہے اور اپنے اداروں، عدلیہ اور افواج پر پورا یقین ہے، کہ انصاف ملے گا اور ہماری بے گناہی ثابت بھی ہوگی۔

سابق ایم پی اے نے کہا کہ پوری قوم 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہے، بانی پی ٹی آئی بھی اس کی مذمت کرچکے ہیں، ہمارا اس میں کوئی کردار نہیں، واقعی یہ ایک سیاہ ترین دن تھا۔

عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ جس سیاست میں بانی پی ٹی آئی نہیں تو وہ سیاست کرنے کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔

PTI Leaders arrested

PTI Leaders Left Party