Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کم جونگ کی نئی مرسڈیز: پابندی کے باوجود 4 ماہ میں 5 گاڑیاں اسمگل

گاڑیوں کے ملک میں برآمد کرنے پر پابندی ہے
شائع 14 دسمبر 2023 12:55pm
اسکرین گریب — ویڈیو
اسکرین گریب — ویڈیو

شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ اُن نے اپنے ذاتی استعمال کے لیے ایسی گاڑیاں لی ہیں، جنہیں ان کے ملک میں برآمد کرنے پر پابندی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کم جون 3 اور4 دسمبر کو پیانگ یانگ میں منعقدہ ’فرسٹ نیشنل کانفرنس فارمدرز‘ کے دوران ایک نجی گاڑی میں پہنچے۔

جنوبی کوریا کی میڈیا رپورٹ کے مطابق کار کے ٹیل گیٹ پر ”Maybach“ اوراس کے ٹرنک پر ”S650“ نمبر موجود ہے، نئی جرمن مرسڈیز ”مے بیچ“ 2019 میں متعارف کروائی تھی۔

کم جونگ جو گزشتہ سال ستمبر میں ٹرین میں بیٹھ کر روس کے دورے پر پہنچے تھے۔ انہوں نے ہمراہ لے جانے والی سابقہ کار کو اس جرمن کار سے تبدیل کیا ہے۔

 تصویر — این کے نیوز
تصویر — این کے نیوز

مرسیڈیز ”مے بیچ“ ایس 650 بہترین کاروں میں سے ایک ہے، جس کی قیمت کروڑوں ہے، یہ ایک لگژری کار ہے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شمالی کوریا کو برآمدات پر پابندی کے زمرے میں آتی ہے۔

نیویارک ٹائمز نے 2019 میں شمالی کوریا جانے والی مرسڈیز بینز کاروں کا پتہ لگایا ہے، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ انہیں 4 ماہ کے عرصے میں 5 ممالک کے ذریعے اسمگل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکا اور دیگر ممالک سمندر میں باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کے تحت شمالی کوریا کو کارگو کی ترسیل کی نگرانی کرتے ہیں۔

North Korea

Kim Jong