Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد شامی نے سجدہ نہ کرنے سے متعلق تنازع پرخاموشی توڑ دی

'اگر مجھے سجدہ کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو میں اس ملک میں ہی کیوں رہوں؟'
شائع 14 دسمبر 2023 10:00am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی نے ورلڈ کپ میچ میں سجدہ کرتے کرتے رک جانے والی وائرل ویڈیو خاموشی توڑ دی۔

بھارتی فاسٹ باؤلر محمد شامی ورلڈ کپ کے میچز کے دوران ایک میچ میں 5 وکٹیں لینے کے بعد میدان میں گھٹنوں کے بل بیٹھے جس سے یہ محسوس ہوا کہ وہ سجدہ کرنے لگے تھے لیکن پھر فوراً ہی کھڑے ہو گئے۔

محمد شامی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفینن سجدہ نہ کرنے پر شامی کو آڑے ہاتھوں لیا تھا اور سجدہ نہ کرنے کو بھارتی خوف قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ان کی نیت سجدہ کرنے کی نہیں تھی اور اگر وہ سجدہ کرنا چاہتے تو ضرور کرتے اس معاملے پر انہیں کسی کا خوف نہیں۔

بھارتی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر میں کبھی بھی 5 وکٹیں لینے کے بعد سجدہ نہیں کیا۔ اگر مجھے سجدہ کرنے کے لیے بھی کسی سے اجازت کی ضرورت پڑے تو میں اس ملک میں ہی کیوں رہوں؟

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے کچھ کھلاڑیوں کو میری کامیابی ہضم نہیں ہوئی، محمد شامی

بھارتی کرکٹر محمد شامی نے لوگوں کی جان بچا کر دل جیت لیے

محمد شامی نے مزید کہا کہ وہ کے خلاف گروپ میچ میں 200 فیصد شدت کے ساتھ بولنگ کر رہے تھے اور تھک جانے کی وجہ انہوں نے زمین پر اپنے گھٹنے ٹیک دیے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد شمی کی ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کے بعد اس سال ارجن ایوارڈ جیتنے کا امکان ہے

Indian cricket team

Indian Cricketer

world cup 2023

Muhammad Shami