Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

جینز اور دیگر کپڑوں کو بغیر دھوئے کتنی بار پہنا جاسکتا ہے؟

کون سے کپڑوں کو آپ بنا دھوئے نہیں پہن سکتے؟
شائع 13 دسمبر 2023 09:45pm

کپڑوں کو دھوئے بغیر پہننے ناقابل تصور ہے، لیکن ملک میں جس قدر پانی کی قلت ہے ایسے میں کیا ممکن ہے کہ کچھ عرصہ کپڑوں کو بنا دھوئے پہنے رکھا جاسکے؟

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کا جواب مختلف پہلوؤں جیسے کہ پسینے کی مقدار اور طرز زندگی پر منحصر ہے۔

کپڑوں کو بہت کم دھونا جلد کے مسائل یا انفیکشن کا باعث بن سکتا ہے اور انہیں اکثر دھونا آپ کے کپڑوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور یہ غیر ضروری لانڈری اور وسائل کے استعمال کا نتیجہ بھی بن سکتا ہے۔

اس بات کا کوئی سخت اور باقاعدہ اصول نہیں کہ آپ کتنی بار کپڑے بنا دھوئے پہن سکتے ہیں۔

لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ کپرو کی کچھ قسمیں ہیں جنہیں ہر استعمال کے بعد دھونا چاہیے۔

ان میں زیر جامہ، موزے، ٹائٹس، لیگنگز اور ایکٹو ویئر شامل ہیں۔ اسی طرح اگر ان کپڑوں کے علاوہ دوسروں پر داغ لگ جائے، زیادہ پسینے سے بھیگ جائیں، بدبو آئے یا نظر آنے والی گندگی ہو تو انہیں دھو لینا بہتر ہے۔

ماہرین کے مطابق اس قسم کے کپڑے ہمارے جسم کے اس حصے پر ہوتے ہیں جہاں بہت سارے قدرتی بیکٹیریا ہوتے ہیں۔

ان بیکٹیریا کی زیادتی انفیکشن، فنگس اور جلد کے دیگر مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

کچھ لوگ اپنے ورزش کے کپڑوں کو ہوا میں یا ڈرائر کے ذریعے خشک کرنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں، تاکہ اگلے دن انہیں دوبارہ پہننے کے لیے محفوظ بنایا جائے۔ لیکن اس نقطہ نظر سے صورتحال مزید خراب ہو جاتی ہے۔

گرمی بیکٹیریا کو بڑھاتی ہے اور دھوپ اور ڈرائیر اتنے گرم نہیں کہ کپڑوں جراثیم سے پاک کیا جا سکے۔

اس لیے ضروری ہے کہ ان کپروں کو صابن اور گرم پانی سے دھویا جائے۔

اسی طرح جرابیں بھی دھوکر پہننی چاہئیں، ورنہ پاؤں اور انگلیوں پر فنگل انفیکشن ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق آپ کو اپنے جوتے یا کم از کم انسولز کو واشنگ مشین میں مہینے میں ایک بار دھونا چاہیے۔

وہ کپڑے جو آپ دھوئے بغیر دوبارہ پہن سکتے ہیں

پاجامے، پتلونیں، بیرونی لباس، جینز اور دیگر کپڑے آپ کتنی بار بغیر دھوئے پہن سکتے ہیں، اس کا جواب انڈر گارمنٹس یا ایکٹو ویئر کے انہی اصولوں پر مبنی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آپ بنیان یا انڈر شرٹ پہنتے ہیں تو آپ کو اوپر والی قمیض دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔

اسی طرح اگر آپ انڈرویئر نہیں پہنتے تو آپ کو دوبارہ پہننے سے پہلے اپنے کپڑے دھونے کی ضرورت ہے۔

کپڑوں کو محفوظ طریقے سے دھونے کے لیے آب و ہوا سے متعلق ایک رہنمائی

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ عام طور پر سونے سے پہلے نہاتے ہیں، انڈرویئر پہنتے ہیں اور سوتے وقت پہنے گئے لباس میں بہت کم پسینہ آتا ہے تو آپ انہیں بغیر دھوئے ایک ہفتے تک پہن سکتے ہیں۔

بیرونی لباس جیسے کوٹ یا جیکٹس کو عام طور پر مہینے میں ایک بار سے زیادہ دھونے کی ضرورت نہیں ہوتی کیونکہ یہ آپ کی جلد کو نہیں چھوتے۔ اگر آپ اسے ہر روز پہنتے ہیں، تو شاید ہر دو ہفتے بعد اسے دھو لیں۔

clothes

Washing Clothes