Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ریلوے اسٹیشن پر بے ہوش ضعیف خاتون سے 15 لاکھ روپے، طلائی زیورات برآمد

پولیس نے معمر خاتون کو ورثا کے حوالے کردیا گیا
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 11:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن پر بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی ضعیف خاتون کے پاس لاکھوں روپے اور زیورات پائے گئے جبکہ معمر خاتون کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔

ضعیف خاتون کو ریلوے پولیس نے تحویل میں لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون سے 15 لاکھ روپے، سونے کے زیورات ملے ہیں، خاتون کئی گھنٹوں سے پلیٹ فارم پر موجود تھی۔

ابتدائی طور پر پولیس نے بتایا کہ خاتون سمیت 3 افراد نے پولیس سے رابطہ کیا، کینٹ اسٹیشن آنے والے متعلقہ افراد نے ضعیف خاتون کو اپنی والدہ ظاہر کیا ہے۔

ریلوے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون پاکستان ایکسپریس کے ذریعے پنجاب سے کراچی پہنچی، واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ملنے والے معمر خاتون ورثا کے حوالے

کراچی میں کینٹ ریلوے اسٹیشن سے ملنے والے معمر خاتون کو ورثا کے حوالے کردیا گیا جبکہ معمر خاتون بچوں کو بغیر بتا پنجاب سے کراچی پہنچی تھی۔

ریلوے پولیس کے مطابق خاتون کے سامان میں پرچی پر ایک ٹیلی فون نمبر بھی ملا، فون نمبر بزرگ خاتون کے بیٹے کا تھا، پولیس نے بزرگ خاتون کے ورثہ کو فون پر اطلاع دی، بیٹے کو معلوم نہیں تھاکہ والدہ کراچی آرہی ہیں، خاتون کو پولیس نے باعزت بیٹوں کے حوالے کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے اپنی ماں کوعلاج کے لیے اپنے ساتھ اسپتال لے گئے، خاتون سے ملنے والی رقم اور زیورات عدالت میں پیش کیے جائیں گے، معمر خاتون سے 15 لاکھ روپے اور زیورات برآمد ہوئے تھے ۔

Pakistan Railways

karachi

passengers

Train