Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈی آئی خان میں جام شہادت نوش کرنے والے جوان مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک، دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج

دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 10:36pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں گزشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے 23 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ دہشت گرد حملے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے افسران، جوانوں، عزیز اوقارب اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے عزم اور حوصلے کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ دہشتگردوں کیخلاف جاری جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

دہشت گرد حملے کا مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔

دہشت گرد حملے کی ایف آئی آر میں 7ATA سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ہلاک 4 دہشتگردوں سمیت 15 سے 20 نامعلوم ماسٹر مائنڈ و فرار ہونے والے دہشتگردوں کے نام مقدمہ میں شامل کردیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے کا مقابلہ کرتے ہوئے 23 بہادر جوان شہید ہوئے جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران دو جوان شہید ہوئے۔

دوسری طرف گزشتہ روز ہی فورسز نے آپریشن کے دوران کارروائی کرتے ہوئے 27 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افسوسناک واقعہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان گیریژن میں شہدا کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی تاہم آج شہداء کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

 درابن میں گزشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک۔ تصویر بذریعہ مصنف
درابن میں گزشتہ روز دہشتگردوں کے حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں سپرد خاک۔ تصویر بذریعہ مصنف

گزشتہ روز واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 6 دہشت گردوں نے درابن کے علاقے میں سکیورٹی چیک پوسٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، حملے کے بعد خودکش حملہ آور نے بھی خود کو اڑا دیا، دھماکوں میں عمارت گرنے سے 23 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی میں تمام 6 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

security forces

terrorist attacks

Pakistan Law and order situation