حماس کا گھات لگا کر حملہ، اسرائیلی کمانڈروں سمیت آئی ڈی ایف کے 9 اہلکار ہلاک
حماس کے اچانک اور زبردست حملے میں دو سینئر اسرائیلی کمانڈر اور سات دیگر فوجی مارے گئے۔
حماس نے غزہ شہر کے مضافاتی علاقے شیجائیہ میں ایک پیچیدہ حملہ کیا۔
اسرئیلی فوج کی گولانی بریگیڈ کے ایک کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل ٹومر گرین برگ چار زخمی فوجیوں کو بچانے کی ناکام کوشش کے دوران مارے گئے۔
یہ غزہ میں دو ماہ سے جاری جنگ میں اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کیے گئے اب تک کے سب سے زیادہ مہلک واقعات میں سے ایک ہے، جس میں گرین برگ اور ان کے کئی سینئر افسران حماس کے جنگجوؤں کی فائرنگ اور دیسی ساختہ بموں کا نشانہ بنے۔
بدھ کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) کی طرف سے اعلان کردہ مرنے والوں میں ایک کرنل، تین میجرز اور ایک جنگی ریسکیو فورس کے کئی ارکان شامل تھے۔
گولانی بریگیڈ کی طرف سے عبرانی زبان میں ایک نوٹس پوسٹ کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ شیجائیہ بازار کے قریب ان پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔
پوسٹ میں بتایا گیا کہ ’شیجائیہ قصبہ کے قلب جو کہ دہشت گردی کے اہداف سے بھرا ہوا ایک پرہجوم علاقہ سمجھا جاتا ہے، اس میں عمارتوں کو خالی کرانے کے لیے تلاشی لینے کے دوران ایک بڑا دھماکہ ہوا اور 13ویں بٹالین کے کئی فوجی زخمی ہو گئے‘۔
بیانات کے مطابق، فوجی ایک عمارت کے قریب پہنچے تو پہلی منزل سے ان پر فائرنگ کی گئی، جوبای فائرنگ کے دوران ان پر دستی بموں اور دھماکہ خیز مواد سے حملہ کیا گیا، جس سے چار فوجی شدید زخمی ہوئے اور باقی فوجیوں سے کٹ گئے۔
Comments are closed on this story.