Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بھیڑو۔۔۔ کسی کو پتا نئی چلینگا‘: جیکی نے اپنے انداز میں اسمرتی کو وزن کم کرنے کی ٹپ بتا دی

وزن کم کرنے کی وہ ٹپ کیا ہے؟ اسمرتی نے راز کھول دیا
شائع 13 دسمبر 2023 06:26pm

سابق ٹی وی اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے وابستہ مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ایک مزاحیہ پوسٹ میں بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کی جانب سے دی گئی کچھ ڈائیٹ ٹپس شئیر کی ہیں۔

جیکی شروف نے ایک تقریب کے دوران اسمرتی ایرانی کو وزن کم کرنے کا مشورہ اپنے مشہور اسٹائل میں دیا، جسے اسمرتی ایرانی نے اپنے فالوورز کے ساتھ شئیر کیا۔

اسمرتی کے مطابق جیکی شروف نے انہیں کہا ’انڈے، بیگن کھا لیکن روٹی نہیں‘۔

جیکی شروف نے اسمرتی کو جو مشورہ دیا اسے انہوں نے انہی کے انداز میں لکھا کہ، ’بھیڑو وزن کم کر، فٹ رہ فیٹ مت ہو رے، انڈا کھا بینگن کھا بریڈ مت کھا رے‘۔

جیکی نے اسمرتی کو مزید کہا، ’بہن وزن کم کر ڈائیٹ کر، کسی کو پتا نہیں چلے گا‘۔

اسمرتی کے مداحوں اور فالوورز نے ان کی پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے حس مزاح کی تعریف کی۔

جیکی اور اسمرتی کی یہ ملاقات آئی ٹی اے ایوارڈ تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

Smriti Irani

Jackie Shroff

Tips for weight lose