Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

بیوی کی محبت میں شوہر نے گھر میں تاج محل بنا ڈالا

اس تاج محل پر کتنا خرچہ آیا اور کتنے عرصے میں تعمیر ہوا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 13 دسمبر 2023 05:44pm

آگرہ کا تاج محل تو دنیا بھر میں مشہور ہے، لیکن بھارتی ریاست بہار کے ضلع بھاگلپور میں بھی ایک تاج محل موجود ہے، جو ایک شوہر نے اپنی بیوی کیلئے بنوایا اور پھر خود بھی اس میں ہی دفن ہوا۔

اس تاج محل کو بنانے میں شوہر کے 35 لاکھ روپے خرچ ہوئے تھے اور اس کی تعمیر میں دو سال کا وقت لگا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ تاج محل ایک ڈاکٹر شوہر نے اپنی بیوی کی یاد میں بنوایا تھا اور دونوں میاں بیوی اسی میں مدفون ہیں۔

پہلے بیوی کا انتقال ہوا تو اسے اس میں دفن کیا گیا اور پھر شوہر کی وفات کے بعد بچوں نے ان کو بھی یہیں دفن کر دیا۔

یہ تاج محل بھاگلپور سمیت بہار میں کافی مشہور ہے۔

اس بھاگلپوری تاج محل کو دیکھنے کے لیے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

ہومیوپیتھی ڈاکٹر ناصر عالم کے بنائے گئے اس تاج محل کی خوبصورتی رات میں قابل دید ہوتی ہے۔

ناصر عالم نے اپنی بیوی سے وعدہ کیا تھا کہ وہ ان کی یاد میں کچھ انوکھا کریں گے اور پھر انہوں نے اپنا وعدہ پور کیا۔

انہوں نے بیوی کے نام پر قریب ہی ایک مدرسہ بھی بنوایا ہے۔

ایک دوسرے کی شدید محبت میں مبتلا میاں بیوی تو اب رہے نہیں، لیکن، اب بچے تاج محل کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔

Taj Mahal

Bhagalpur