Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان تحریک انصاف کا 17 دسمبر کو پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان

8 فروری کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی، عمر ایوب
شائع 13 دسمبر 2023 05:22pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 17 دسمبر کو پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا، عمر ایوب کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

عمر ایوب نے بتایا کہ 17 دسمبر 2023 پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے پاکستان تحریک انصاف کا پہلا ورچوئل جلسہ منعقد کیا جائے گا، اللہ تعالٰی نے زندگی دی تو آپ سے وہیں ملاقات ہو گی۔

پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری کا مزید کہنا تھا کہ یاد رکھیں میرے رب کے حکم سے انشاءاللہ، 8 فروری 2024 کو جیت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی۔

pti

Omar ayub

اسلام آباد

UMAR AYUB KHAN

Virtual meeting