Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری کی اہلیہ کا دیور کو عدالت لے جانے کا فیصلہ

فیصل چوہدری عدالت سے نکلے تو تو ان کا رویہ دھمکی آمیز تھا، حبا چوہدری کا الزام
شائع 13 دسمبر 2023 04:51pm

فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری کا کہنا ہے کہ فیصل چوہدری کا رویہ درست نہیں انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کی اہلیہ حباچوہدری کا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور فواد چوہدری پرفرد جرم آج عائد نہیں ہو سکی، اور کیس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی گئی، دلائل ہوئے ہیں، 19 دسمبر کی تاریخ فرد جرم کے لئے مقرر کی ہے۔

حبا چوہدری کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کے بھائی اور وکیل فیصل چوہدری عدالت سے نکلے تو تو ان کا رویہ دھمکی آمیز تھا، اگر وہ بھائی ہیں وکیل ہیں تو ان کا ایک الگ حق ہے، بطور اہلیہ میرا الگ حق ہے، میرے شوہر کی موجودگی میں فیصل کا رویہ ٹھیک نہیں تھا، انہیں عدالت لے کر جاؤں گی۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی اہلیہ حبا نے دیور پر الزامات عائد کردیے

حبا چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری جہلم سے الیکشن لڑیں گے، ان کے ٹکٹ پر کوئی اور الیکشن نہیں لڑے گا، کل سے فواد کی الیکشن مہم شروع کرنے لگی ہوں، انتخابات کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑنا ہے فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

pti

Fawad Chaudhary