Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امن و امان کی صورتحال پر انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے، نگراں وفاقی وزیر

مولانا فضل الرحمان اپنے خدشات پر سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن جا سکتے ہیں، فواد حسن فواد
شائع 13 دسمبر 2023 04:04pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ امن و امان کی صورتحال پر انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

وائس آف امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے نگراں وفاقی وزیر فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ انتخابات کے ملتوی ہونے کی قیاس آرائیاں درست نہیں، امن و امان کی صورتحال پر انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کو دیکھتے ہوئے انتخابات میں تاخیر کی گنجائش نہیں، مولانا فضل الرحمان اپنے خدشات پر سپریم کورٹ یا الیکشن کمیشن جا سکتے ہیں، سیاسی جماعتیں الزامات کے بجائے سیاسی منشور پر توجہ دیں۔

نگراں وفاقی وزیر نے کہا کہ کوشش ہے پی آئی اے نجکاری جس حد تک کر سکیں کر جائیں، کابینہ میں شمولیت کا مقصد نجکاری سے معیشت مستحکم کرنا ہے۔

Fawad Hasan Fawad

Election 2024