Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان مقرر

شاہین شاہ آفریدی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں نائب کپتان کی ذمہ داریاں انجام دیں گے
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 05:07pm
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی۔ فوٹو — فائل
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی۔ فوٹو — فائل

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو قومی ٹیسٹ ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا،وہ 27 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نماٸندگی کر چکے ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ جمعرات (کل) سے پرتھ میں شروع ہوگا، شان مسعود قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نائب کپتان کی ذمہ داریاں سمبھالیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 27 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نماٸندگی کر چکے ہیں جبکہ وہ پاکستان ٹیم کے ٹی 20 فارمیٹ کے بھی کپتان ہیں۔

ایک بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاہین شاہ آفریدی قومی ٹیم کے وائس کپتان کے فرائض انجام دیں گے۔

دوسری جانب پرتھ میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا، فاسٹ بولر عامر جمال اور خرم شہزاد کا ٹیسٹ ڈیبیو ہوگا۔

کینگروز کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، بابراعظم، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سعود شکیل، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

Shaheen Shah Afridi

Pakistan vs Australia