Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ڈی ایم کی کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کریں گے، بیرسٹر گوہر

عمران خان نے سائفر گمشدگی کیس میں فرد جرم کی نفی کر دی، نومنتخب چیئرمین پی ٹی آئی
شائع 13 دسمبر 2023 03:53pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد نہیں کیا جائے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی ملاقات کرکے مکمل گائیڈ لائن لی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن فوری ہمارا انتخابی نشان الاٹ کرے، 7 روز میں الاٹمنٹ لازم تھی آج 10 دن ہوگئے، پارٹی کو آئیسولیٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شفاف انتخابات ذ کمیشن کی ذمہ داری ہے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ قیمتی انتخابی اوقات میں پورا الیکشن کمیشن سب کچھ چھوڑ کر جیل پہنچ گیا، ہمیں انتخابی مہم کے لیے لیونگ پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

سائفر کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود پر فرد جرم عائد

پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کو لیول پلینگ فیلڈ دیا جائے، پشاور ہائیکورٹ

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بلے کا نشان ہم سے واپس لینے کا ہمیں سب سے بڑا خدشہ ہے، البتہ کمیشن کسی بھی سیاسی جماعت کا انتخابی نشان ختم نہیں کر سکتا۔

میڈیا سے گفتگو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے انتخابی کنونشن کی اجازت مانگ چکے ہیں اور ٹکٹ جاری کرنے کا عمل بھی آخری مرحلے میں ہے۔

عمران خان سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سابق چییرمین پی ٹی آئی نے سائفر گمشدگی کیس میں فرد جرم کی نفی کر دی۔

pti

PDM

imran khan

Barrister Gohar Khan