Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلاؤ گھیراؤ کیس: حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان تفتیش کے لئے پیش نہیں ہورہے، پولیس
شائع 13 دسمبر 2023 03:57pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔

لاہور کے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اور انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے حماد اظہر اور مراد سعید سمیت 8 ملزمان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی، پولیس نے بتایا کہ تھانہ گلبرگ میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، لیکن ملزمان تفتیش کے لئے پیش نہیں ہورہے۔

عدالت نے 8 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے، ملزمان میں زبیر نیازی، حماد اظہر، مرادسعید، عندلیب عباس اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔

pti

PTI Leaders arrested