Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دہشت گردی میں تارکین وطن ملوث ہیں اور افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، نگراں وزیر داخلہ سندھ

کالعدم ٹی ٹی پی ملک میں تخریب کاری کی کارروئیاں کر رہی ہے، حارث نواز
شائع 13 دسمبر 2023 03:44pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی ملک میں تخریب کاری کی کارروئیاں کر رہی ہے، پاکستان میں دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور تارکین وطن ملوث ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر داخلہ سندھ حارث نواز کا کہنا تھا کہ غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، بغیر دستاویزات والوں کو واپس بھیج رہے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی میں تارکین وطن ملوث ہیں، اور اس دہشت گردی میں افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے۔

نگراں وزیرداخلہ نے کہا کہ 41 ہزار غیرملکیوں کوسندھ سے واپس بھیجا ہے، ایک لاکھ 47 ہزار لوگ غیر ملکی ابھی بھی موجود ہیں، کالعدم ٹی ٹی پی ملک میں تخریب کاری کی کارروئیاں کر رہی ہے، آج بھی بارڈر پر پیاز کی گاڑی سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

حارث نواز کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس اس وقت بہت ضروری ہیں، اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے، دشمن کے بیانیے کو تو ڑنا ہے۔ 50 سے 60 کرمنلز کو ہم نے مارا ہے، صحافی جان مہر کے قاتلوں کے پیچھے ہیں جلد پکڑ لیں گے، کچے میں اب سکون ہو گیا ہے، کچے میں آپریشن جاری ہے، آئی جی سندھ وہاں موجود ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ کی بہتری اچھا سائن ہے، کراچی میں جرائم میں کمی ہوئی ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال کم ہوگیا ہے، اسمگلنگ اور گٹکا کو مکمل بند کر دیا گیا ہے۔

Haris Nawaz

Caretaker Interior Minister Sindh Haris Nawaz