Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کل آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

انوار الحق کاکڑ خصوصی اجلاس سے خطاب کرکے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کریں گے
شائع 13 دسمبر 2023 03:10pm
فوٹو — اے پی پی/ فائل
فوٹو — اے پی پی/ فائل

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کل آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔

انوارالحق کل آزاد جموں و کشمیر کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے، نگراں وزیراعظم کے دورے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں، اس سلسلے میں اسمبلی سیکرٹریٹ اور گردونواح میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔

بھارتی سپریم کورٹ کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے سے متعلق فیصلے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال پر نگراں وزیراعظم کے دورے کو بہت اہمیت دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر پر آئین کی شق صدارتی حکم سے لپیٹنے کو درست قرار دے دیا

بھارتی سپریم کورٹ نے فاشسٹ ہندو توا نظریے کے سامنےسرجھکا دیا، صدر عارف علوی

انوار الحق کاکڑ کل کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کریں گے، ان کے دورے کے حوالے سے دارالحکومت مظفرآباد کی سکیورٹی سخت کردی گئی۔

انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر امیر شیخ سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

azad kashmir

اسلام آباد

azad jammu and kashmir

indian supreme court

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar