Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

ذیابیطس کے مریض مٹر کھانا اپنی عادت بنالیں

مٹر بلڈ پریشر کی سطح کنٹرول رکھنے کیلئے بھی انتہائی مفید ہیں،طبی ماہرین
شائع 13 دسمبر 2023 02:41pm
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ
تصویر: این ڈی ٹی وی فوڈ

ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ انسانی جسم کو دیمک کی طرح کھاجاتی ہے۔

ذیبایطس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد اس بیماری کو ختم کرنے کا طریقہ اب تک ایجاد نہیں ہوا ہے۔

تاہم شوگرکی سطح کو برقراررکھنے کیلئے طرزِ زندگی میں صحت مند عادات شامل کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ یہ بیماری مزید سنگین نہ ہوجائے۔

طبی ماہرین ذیابیطس میں مبتلا مریضوں کو مٹر اپنی غذا کا لازمی حصہ بنانے پر زور دیتے ہیں جس کی کئی وجوہات ہیں۔

کیلوریز میں کم

چونکہ ذیابیطس کے مریضوں کو کم کیلوری والی غذائیں استعمال کرنے کی تجویز دی جاتی ہے، اس لیے مٹر ان کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

زیادہ وزن ٹائپ 2 ذیابیطس کی وجہ بن سکتا ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں میں وزن میں اضافہ خون میں شکر کی سطح کو کنٹرول کرنا اور بھی مشکل بنا دیتا ہے۔

پوٹاشیم سے بھرپور

پوٹاشیم کی کمی سے ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، اس لیے ان پوٹاشیم سے بھرپور مٹر کو اپنی غذا کا لازمی حصہ بنانا چاہئے۔

پوٹاشیم بلڈ پریشر کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے بھی انتہای مفید ہے۔

پروٹین سے بھرپور

پروٹین انسانی جسم کیلئے بہت اہم ہے، یہ بھوک کے احساس کو آسانی سے کم کرتا ہے۔ مٹر کو اس میں موجود پروٹین کے سبب متوازن وزن کیلئے بھی بہترین تصویر کیا جاتا ہے۔

فائبر سے مالا مال

فائبر ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین کہا جاتا ہے۔ مٹر میں موجود فائبر بلڈ شوگر اور بلڈ پریشر کو منظم کرنے کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

صحت

Diabetes

lifestyle

vegetables

healthy lifestyle

health benefits

Foods

Peas