Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیمل خاور کو حمزہ علی عباسی کی کون سی بات سب سے زیادہ پسندآئی

'میں بہت خوش قسمت ہوں، جیسا شوہرمانگا تھا اللہ نے بالکل ویسے ہی شوہردیا'۔
شائع 13 دسمبر 2023 01:44pm
تصویر: نیمل خاور/انسٹاگرام
تصویر: نیمل خاور/انسٹاگرام

**معروف اداکارہ نیمل خاو نے حمزہ علی عباسی جیسا نیک شوہ ملنا اپنے لیےخوش قسمتی قراردیا ہے۔ **

سوشل میڈیا پر اداکارہ کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں نیمل کو حمزہ علی عباسی سے شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل کلپ نیمل خاور کے ایک انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے شادی کے بعد پہلی مرتبہ اپنے اور حمزہ علی عباسی سے متعلق گفتگو کی تھی۔

نیمل کا کہنا ہے کہ، ’مجھے لگتا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں۔ میں نے اللہ سے جیسا شوہرمانگا تھا، مجھے اللہ نے بالکل ویسے ہی شوہردیا‘۔

نیمل خاور نے مزید کہا کہ ’میں ہمیشہ یہ دُعا کرتی تھی کہ جس سے بھی میری شادی ہو، ان میں اللہ کا خوف لازمی ہو کیونکہ آج کل کے زمانے میں اللہ کے خوف والے لوگ ہمیں نہیں ملتے‘۔

اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے بارے میں نیمل خاور نے کہا ’حمزہ میں اللہ کا ڈر بہت سولِڈ ہے اور اسی چیز سے مجھے محبت ہوئی ہے‘۔

میزبان کی جانب سے حمزہ سے پہلی ملاقات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ’میری پہلی شوٹ پر ہماری پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ میں نے انہیں کام سے متعلق ایک میسج کیا تھا۔ اس ملاقات کے بعد وہ میری ایک ایگزیبیشن میں آئے تھے‘۔

نیمل نے بتایا کہ ’بعد میں حمزہ نے مجھ سے ایک پینٹنگ بنانے کی درخواست کی، میں نے صرف ان سے کام سے متعلق ہی گفتگو کی تھی‘۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اس کے بعد میں اپنی تعلیم مکمل کرنے باہر چلی گئی، کچھ ماہ بعد انہوں نے رشتہ بھیج دیا، دونوں کے گھر والوں کی ملاقات ہوئی اور یوں ہماری شادی ہوگئی‘۔

خیال رہے کہ حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور 2019 میں رشتہ ازدواج میں بندھے تھے، اس جوڑے کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی تھیں۔

Viral Video

Interview

Wedding

Pakistani Actress

Pakistani Actor

lifestyle

شخصیات

Naimal khawar

Hamza Ali