بیوٹیشن کیلئے شہری انتظامیہ کی پارکنگ میں گاڑی کھڑی کرنا ممنوع قرار
سعودی عرب میں بیوٹیشن کے پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی گاڑی شہری انتظامیہ کی جانب سے مختص کی جانے والی پارکنگ میں پارک نہیں کرسکتے۔
اخبار 24 کے مطابق مملکت میں وزارت بلدیات و دیہی آباد کاری امور نے بیوٹیشن کے پیشے کو ’موبائل کمرشل‘ سرگرمیوں میں شامل کرتے ہوئے فہرست جاری کردی ہے۔
فہرست میں نائی، مساج، سلائی، ہوم مینٹینس اور گاڑیوں کی مینٹینس جیسی سرگرمیوں شامل کیا گیا ہے۔
وزارت بلدیات کے مطابق ان کمرشل سرگرمیوں سے منسلک گاڑیاں شہری انتظامیہ کی جانب سے مختص کی جانے والی پارکنگ میں پارک نہیں کرسکتے، اس کے ساتھ ہی مزید پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔
ٹریفک سگنلز، چوراہوں، شاہراہوں، چھوٹی سڑکوں اور مصروف ٹریفک والی سڑکوں، پولیس، ٹریفک اور ایمبولینس کے لیے مختص مقامات کے قریب گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہے، ان کی ذمہ داری ہو گی کہ وہ ٹریفک میں تعطل کا باعث نہ بنیں۔
مزید پڑھیں
دلہن کی مہمانوں سے شادی میں شرکت کی انوکھی شرط
شاہ عبدالعزیز کے زمانے سے پتھر کے گھرمیں رہنے والا 100 سالہ سعودی شخص
پرواز کے دوران بچے کی ولادت، طیارے میں فٹبال ٹیم کے ڈاکٹرز نے خاتون کو مدد فراہم کی
فہرست میں شامل پیشے سے تعلق رکھنے والوں کو رہائشی علاقوں میں گھومنے پھرنے کی بھی اجازت نہیں اور اگر وہ کسی صارف کے لیے رہائشی علاقوں میں جانے پرمجبور ہوں تو یہ پابندی سے مستثنیٰ ہوگا۔
Comments are closed on this story.