Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلیہ کو ہمایوں سعید سے دُور رکھتا تھا، سید جبران کا دلچسپ انکشاف

لندن مین شوٹنگ کے دوران ہونے والی اہلیہ سے ملاقات کے بعد سید جبران نے کیا کیا؟
شائع 13 دسمبر 2023 11:10am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکارسید جبران نے مقبول ساتھی اداکار ہمایوں سعید اور اپنی اہلیہ سے متعلق ایک حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے، جس میں سید جبران کو اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ وائرل کلپ اداکار کے ایک انٹرویو کا ہے جس میں انہوں نے اپنے کیریئر اور نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

سید جبران نے اپنی اہلیہ سے پہلی ملاقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ملاقات عفیفہ سے لندن میں ایک شوٹ کے دوران ہوئی تھی، اس دوران ہمایوں بھائی بھی ہمارے ساتھ موجود تھے‘۔

انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’پھرمیری عفیفہ سے دوستی ہوگئی تھی۔ یہ مجھ سے کہتی تھیں کہ میں نے آنا ہے سیٹ پر ملنے لیکن میں ہمایوں بھائی کی وجہ سے عفیفہ کو دوررکھتا تھا‘۔

جب سید جبران سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں نے کہا کہ ’وہ ہمایوں سعید تھے اور میں سید جبران تھا، تو ان کے آگے میرا کوئی چانس نہیں بن سکتا تھا‘۔

عفیفہ سے شادی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ’عفیفہ سے ملنے کے بعد میں نے بغیر کوئی رِسک لیے 7 ماہ بعد ہی شادی کرلی تھی‘۔

Instagram

Viral Video

Wife

Humayun Saeed

lifestyle

شخصیات

Syed jibran

Afifa Jibran