Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مصنوعی ذہانت سے لیس چشمے تیار، انقلابی تبدیلی کیلئے تیار رہیں

میٹا نے 'رے بین' کے ساتھ مل کر ایک انوکھے اور منفرد اسمارٹ گلاسزبنائے ہیں
شائع 13 دسمبر 2023 10:14am
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا راج اس وقت دنیا بھرمیں برقرار ہے، اے آئی اپنی نت نئی خصوصیات سے سب ہی کو حیران کر رہا ہے کیونکہ اب مصنوعی ذہانت سے لیس چشمے بھی تیارکرلیےگئے ہیں۔

میٹا نے ’رے بین‘ کے ساتھ مل کر ایک انوکھے اور منفرد اسمارٹ گلاسز تیار کیے ہیں۔

ان سمارٹ گلاسز کی خاص بات اس کے شیشے کا مصنوعی ذہانت کی خصوصیات سمیت جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہونا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان چشموں کی مدد سے لوگ اے آئی کے سب سے دلچسپ فنکشنز سے مستفید ہوں گے۔

اس کے شیشوں میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والی خصوصی صلاحیتیں ہیں جو ان میں بنائے گئے کیمروں اور مائکروفونز کا استعمال کرتی ہیں۔

یہ خصوصیات اسمارٹ گلاسس کو سمجھنے اور تشریح کرنے کے قابل بناتی ہیں کہ وہ کیا دیکھتے ہیں اور کیا سنتے ہیں۔

اس چشمے میں موجود اے آئی کیمرے کے ذریعے لینڈ مارک کی شناخت کرسکتا ہے اور آپ کو اپنی آنکھوں کے سامنے اس کے بارے میں معلومات فراہم کرسکتا ہے۔

یہ ابتدائی آزمائشی مرحلہ محدود تعداد میں لوگوں کو ان مصنوعی ذہانت کی خصوصیات کا تجربہ کرنے اور دریافت کرنے کی اجازت دے گا۔

یہ ممکنہ طور پر ہماری روزمرہ کی زندگی میں ٹیکنالوجی کے ساتھ بات چیت کرنے کے طریقے کو تبدیل کرسکتا ہے۔

TECHNOLOGY

meta

lifestyle

Artificial Intelligence (AI)

Smart Glasses

Ray Ban

New Invention