Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100انڈیکس 66 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا

100 انڈیکس میں 1317 پوائنٹس سے زائد کی کمی
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 04:25pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

100انڈیکس پہلی بار 67 ہزار کی سطح عبور کرگیا، تاہم کاروبار کے دوران اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کی لہر دوڑ گئی اور 100 انڈیکس 66 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا، اور 100انڈیکس پہلی بار 67 ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی 100انڈیکس میں 665 پوائنٹس اضافہ ہوگیا اور ایک نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔ تاہم کاروبار کے دوران ایک موقع پر اسٹاک ایکسچینج میں مندی کی لہر دیکھی گئی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس میں 1900 پوائنٹس سے زائد کمی ہوئی، اور انڈیکس 66 ہزار اور 65 ہزار کی حدیں بھی برقرار نہ رکھ سکا، اور 100 انڈیکس64 ہزار 400 پر آگیا۔ تاہم بعد میں کچھ بہتری ہوئی اور 100 انڈیکس 1317 پواینٹس کی کمی کے ساتھ 65 ہزار 109 پوائنٹس پر آگیا۔

دوسری جانب روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر بھی تنزلی کا شکار رہا، اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 53 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 283.25 روپے پر آگیا۔ تاہم کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 28 پیسے کمی ہوئی اور ڈالر 283.50 روپے پر آگیا۔

کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہوئی اور انٹربینک میں ڈالر 283.61 روپے پر بند ہوگیا۔

stock market

pakistan stock exchange

Pakistan Stock Exchange (PSX)