Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوبہ ٹیک سنگھ: نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 5 افراد کو قتل کردیا

ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2023 07:02pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے ہیرا کالونی میں جائیداد کے تنازع پر ملزم نے والدہ ، بہن ،بھانجی اور 2 بہنوئی قتل کر دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم عمران نے رات گئے فائرنگ کرکے والدہ اور بہن کا خاندان مارا اور فرار ہو گیا۔

ملزم نے چند گھنٹوں بعد اپنے دوسرے بہنوئی اور اسکے بھتیجے پر بھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں بہنوئی موقع پر دم توڑ گیا جبکہ بھتیجہ شدید زخمی ھو کر زندگی اور موت کی کشمکش میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق موقع سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں، اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار نے ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دیں لیکن کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہ لائی جا سکی۔

یاد رہے کہ قتل ہونے والا گھر کا سرپرست عبدالقدیر ریٹائرڈ ریلوے ملازم تھا، اور اس نے چند سال قبل دوسری شادی کی تھی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایک ہی خاندان کے افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ نے مقتولین کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے، اور ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکرمزید کارروائی کریں۔

firing

firing incident

rescue 1122

4 people killed