Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

آئیں، موئے موئے: 2023 کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی 5 میمز کونسی ہیں؟

پہلے نمبر جو میم ہے اسے دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے
شائع 12 دسمبر 2023 11:30pm

ہر سال کی طرح اس سال بھی گوگل نے اپنی ’ایئر ان سرچ 2023‘ کی فہرست جاری کی ہے۔

یہ فہرست گوگل پر سال بھر سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے مواد پر مشتمل ہوتی ہے جس میں فلمیں، خبریں اور بہت کچھ شامل ہوتا ہے۔

گوگل نے اپنے ”انڈیا رن ڈاؤن“ میں رواں سال کی سب سے زیادہ مقبول میمز کا انکشاف کیا ہے جس نے ناصرف ہندوستانیوں بلکہ پاکستونیوں کو بھی خوب ہنسایا۔

”موئے موئے“ سے لے کر ”سو بیوٹی فل سو ایلیگنٹ“ اور ”آئیں“ تک اس سال بھارت میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پانچ میمز شئیر کی گئی ہیں۔

بھوپندر جوگی

سال 2023 میں ہندوستان کی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی میم کا خطاب حاصل کرنے والے بھوپندر جوگی نے اکتوبر اور نومبر کے دوران انٹرنیٹ پر طوفان برپا کردیا تھا۔

یہ نومبر 2018 کا ایک کلپ ہے جس میں ایک صحافی نے ایک ایسے شخص سے ملاقات کی جس نے دعویٰ کیا کہ مدھیہ پردیش کی سڑکیں امریکہ کی سڑکوں سے بہتر ہیں۔

انٹرویو کے دوران صحافی نے اس شخص سے کہا کہ وہ امریکہ میں چند مقامات کا نام بتائے، لیکن اس شخص نے سوال کا جواب دینے کے بجائے اپنا نام بتاتے ہوئے جواب دیا ”بھوپندر جوگی“۔

اس مزاحیہ مکالمے نے ایک وائرل میم کو جنم دیا جو اب بھی نیٹیزنز میں مقبول ہے۔

مدھیہ پردیش میں انتخابات سے پہلے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپندر جوگی کے ساتھ اس وائرل ریل کو دوبارہ بنایا۔

سو بیوٹی فل سو ایلیگنٹ

اس میم کے بارے میں تو ہمیں آپ کو یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں کہ ان الفاظ کے بعد آگے کیا آتا ہے، کیونکہ شلوار سوٹ کے حوالے سے تعریف کے پل باندھنے کرنے کے لیے جیسمین کور کا منفرد جملہ پورے انٹرنیٹ پر ہے۔

مشہور شخصیات، سیاست دانوں اور موسیقاروں سمیت بہت سے لوگوں نے ’جسٹ لُکنگ لائک اے واؤ‘ کے ٹرینڈ کو خوب اپنایا اور وائرل آڈیو کا استعمال کرتے ہوئے ریلز بنائیں۔

یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے اس وائرل جملے کو تصاویر اور ویڈیوز کے کیپشن کے طور پر استعمال کیا۔

اس میم نے رواں سال اکتوبر اور نومبر کے دوران سب سے زیادہ مقبولیت حاصل کی۔

موئے موئے

اگر آپ نے حال ہی میں خود کو ”موئے موئے“ گنگناتے ہوئے پایا ہو تو آپ اکیلے نہیں ہیں۔

یہ میم پچھلے کچھ مہینوں سے نمایاں مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اس کے جلد ہی آپ کی فیڈ سے غائب ہونے کے آثار نظر نہیں آرہے۔

اس میم پر بنی ویڈیوز میں لوگوں کو مختلف حالات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اور ’موئے موئے‘ ڈانس کرتے دکھایا گیا ہے۔

اس میم کی ابتدا سربیا کی گلوکارہ اور نغمہ نگار ٹییا ڈورا کے گانے“Džanum“ کے کورس سے ہوئی ہے۔

ڈورا نے گانے میں موئے مور گایا، لیکن لوگوں نے اسے ”موئے موئے“ سمجھ لیا۔

وائرل کامیڈی ریلیز کے برعکس یہ گانا آرزو، درد اور رد کیے جانے کے بارے میں ہے۔

آئیں

اس میم نے سال بھر سب کو ہنسایا۔ اس میم کا استعمال ’کیا؟‘ کے اظہار کے لیے کیا جاتا ہے۔

اس میم کا آغاز بہار سے تعلق رکھنے والے آدتیہ کمار نامی چھٹی جماعت کے طالب علم کے انٹرویو سے ہوا۔

جب رپورٹر نے آدتیہ کمار سے ان کے پسندیدہ ”سبجیکٹ“ کے بارے میں پوچھا، تو اس نے ”آئیں“ سے جواب دیا۔

جب رپورٹر نے سوال دہرایا تو آدتیہ نے سبجیکٹ کو سبزی سُنا اور جواب دیا ”بینگن“۔ اور اس طرح یہ میم مشہور ہوگئی.

اوقات دکھا دی

اس میم نے آن لائن کافی ہلچل مچا دی ہے، کیونکہ یہ مزاحیہ انداز میں کسی کی حقیقی صلاحیتوں یا حیثیت کو ظاہر کرتی ہے۔

میم کی ابتدا تامل فلم ”آئیتھا ایزوتھو“ کی ایک ویڈیو سے ہوئی ہے، جس میں سوریہ کا کردار پارلیمنٹ میں داخل ہوتا ہے، جہاں بھرتی راجا کا کردار اس کا استقبال کرتا ہے۔ سوریہ نے مسکراہٹ اور کندھے پر ہاتھ رکھ کر ان کے استقبال کا جواب دیا۔

دیگر میمز جنہوں نے اس فہرست میں جگہ بنائی وہ ہیں اوہائیو، دی بوائز، ایلویش بھائی، دی وافل ہاؤس نیو ہوسٹ اور اسمرف کیٹ۔

Moye Moye

Most Viral Memes of 2023

Bhupendra Jogi

So beautiful, so elegant

Aayein