Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جرائم کی پشت پناہی پر 13 پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی

افسران و اہلکار پر رشوت لے کر ڈانس پارٹیوں کی پشت پناہی کے الزامات
شائع 12 دسمبر 2023 11:08pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے جرائم کی پشت پناہی کرنے پر تیرا پولیس افسران و اہلکاروں کےخلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے جرائم کی پشت پناہی کرنے پر 13پولیس افسران و اہلکاروں کےخلاف ایکشن لیتے ہوئے اےایس آئی عبدالروف، سابقہ ہیڈ محرر منظور، ہیڈ محرر زبیر احمد کو برطرف کردیا۔

اس کے لئے علاوہ پولیس کانسٹیبل کاشف کو بھی نوکری سے برخاست کردیا گیا۔ اہلکار ثاقب، مدثر، گل عباس، عادل حسین اور نعیم کو بھی سزائیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ کا تعلق بڑے سیاستدانوں سے ہے، راؤ انوار کا دعویٰ

کراچی: پولیس اور ڈکیتوں کے درمیان فائرنگ کی زد میں آکر 23 سالہ خاتون جاں بحق

مچھرکالونی میں مبینہ طور پر دو سیاسی جماعتوں میں مسلح تصادم ، 3 افراد جاں بحق

سابقہ ایس ایچ او علی رضا لغاری، سلمان تھیبو، حبیب خان کےخلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا گیا، افسران و اہلکار رشوت لے کر ڈانس پارٹیوں کی پشت پناہی کرتے تھے۔

Kidnapping for Ransom

Crime

Karachi Police

Street Crimes