Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

نگراں وزیراعظم کی اہم تقرری، ذکاء اشرف کا پتّہ صاف ہونے والا ہے؟

وزارت بین الصوبائی رابطہ میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 12 دسمبر 2023 07:15pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) میں بڑی تقرری سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں ذکا اشرف کی مدت ملازمت ختم ہونے کا ممکنہ اشارہ مل رہا ہے۔

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے فواد حسن فواد کو وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) کا سربراہ مقرر کردیا ہے جو پی سی بی سمیت مختلف امور کی نگرانی کرنے والا اہم قلمدان ہے۔

یہ فیصلہ نہ صرف بین الصوبائی امور بلکہ پی سی بی جیسے اہم قومی اداروں کو چلانے میں آئی پی سی کی وزارت کے اہم کردار کی نشاندہی کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت آئی پی سی میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی مدت ملازمت ختم ہونے کا اشارہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ذکا اشرف نے رواں سال جولائی میں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا تھا۔ ان کے پورے دور میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) خاص طور پر سابق کھلاڑیوں کی جانب سے سخت تنقید کی زد میں رہا ہے۔

ذکاء اشر کی تنقید ورلڈ کپ 2023 میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد زیادہ دیکھنے میں آئی۔ دوران ورلڈ کپ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی عہدے سے استعفیٰ دیا۔

ورلڈ کپ کے بعد تنقید کے باوجود ذکا اشرف نے پاکستان کرکٹ میں اہم تبدیلیاں کیں۔ سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو پاکستان کرکٹ کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا ہے جبکہ محمد حفیظ کو پاکستان کرکٹ کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔

سب سے اہم واقعات میں سے ایک بابر اعظم کے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دینا تھا۔ اس فیصلے کے نتیجے میں شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کپتان مقرر کیا گیا جس سے پاکستان کرکٹ کے منظرنامے میں ایک نیا موڑ آیا۔

babar azam

Pakistan Cricket Team

shan masood

zaka ashraf

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)