قسام بریگیڈ کا بڑا حملہ، اسرائیل کی 7 فوجی گاڑیاں تباہ متعدد فوجی ہلاک
حماس کے جنگجوؤں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسرائیلی فوج کی سات گاڑیوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں 11 فوجی مارے گئے ہیں۔
عرب خبر رساں ادارے ”الجزیرہ“ کے مطابق حماس کے مسلح ونگ قسام بریگیڈز کا کہنا ہے کہ اس نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں سات اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو گولوں اور اینٹی آرمر ڈیوائسز سے نشانہ بنایا۔
گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کے جنگجو کئی علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ لڑائی میں مصروف ہیں۔
قسام بریگیڈ نے ان حملوں 11 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔
گروپ نے نے ایک فوجی کیریئر کو نشانہ بنایا اور اس کے عملے کے تین ارکان کو ہلاک کر دیا۔
اس کے بعد قسام بریگیڈ کی ریسکیو ٹیم کے سپاہیوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی جنہوں نے ٹینک کے عملے کو بازیافت کرنے کی کوشش کی، اس کے نتیجے میں ریسکیو ٹیم کا ایک ممبر بھی ہلاک ہوا۔
قسام بریگیڈ کے مطابق انہوں نے ایک اسرائیلی سنائپر کو آر پی جی سے نشانہ بنایا۔
Comments are closed on this story.