Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

آج حج درخواستیں دینے کی آخری تاریخ تھی
شائع 12 دسمبر 2023 06:01pm

پاکستانی عازمین حج کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی میں 22 دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے، آج حج درخواستیں دینے کی آخری تاریخ تھی، جس میں 10 دن کی توسیع کی گئی ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق سرکاری حج اسکیم میں درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 22 دسمبر تک توسیع کی گئی ہے۔

وزارت مزہبی امور نے یہ فیصلہ عازمینِ حج کے اصرار پر کیا اور 10 دن کی توسیع کردی گئی۔

ترجمان کے مطابق اسپانسرشپ اسکیم میں پہلے آیئے پہلے پایئے کی بنیاد پر درخواستیں وصول کی جا رہی ہیں جبکہ بیرون ملک سے ڈالرز میں ادائیگی کرنے والے بلا قرعہ اندازی کامیاب کیے جائیں گے، عازمینِ حج کے اصرارپروزارتِ مذہبی امورنے حجِ بدل پر 5 سالہ پابندی ختم کر دی۔

گزشتہ 5 سال کے دوران حج کرنے والے امسال حج درخواست دینے کے اہل قراردے دیے گئے، اس کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ اکیلی خواتین حلف نامہ فراہم کرنے پر قابل اعتماد خواتین کے گروپ میں حج کر سکیں گی۔

مزید پڑھیں

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا امکان

سعودی ایوی ایشن نے حج 2024 کی پروازوں سے متعلق شیڈول جاری کردیا

حج پالیسی 2024 کا اعلان، ایک لاکھ روپے کی کمی، مختصر دورانیے کا حج بھی متعارف

اسلام آباد

Hajj

Hajj policy

Aneeq Ahmed

Hajj 2024

POLICY HAJJ

ministry of religious affair

Federal Minister for Religious Affairs