Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے اسلام آباد، ملتان اور سکھر سے 6 افسران کے لاہور بیورو میں تبادلے کردیے

نیب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا
شائع 12 دسمبر 2023 08:53pm

قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسلام آباد، ملتان اور سکھر سے 6 افسران کے لاہور بیورو میں تبادلے کر دیے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ملک کے مختلف شہروں سے 6 نیب افسران کے لاہور بیورو تبادلے کردیے گئے ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ماجد علی ملک اور صابر خان کا نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے نیب لاہور تبادلہ کر دیا گیا جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عمر حیات اور مراتب خان کو نیب ملتان سے نیب لاہور ٹرانسفر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجازاحمد اور سہیل شاہ کا بھی نیب سکھر سے قومی احتساب بیورو لاہور تبادلہ کردیا گیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
۔

NAB

اسلام آباد

Multan

Sukkur

National Accountability Bureau

Transfer and posting

Transfer posting

nab headquarters

nab officer transfer