Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جلد جوان رکھنے کیلئے کولیجن بڑھانے والی 6 قدرتی اشیاء

یہ چہرے کی جلد کو چمکدار بناتے ہوئے تازگی بھی بخشتے ہیں
شائع 12 دسمبر 2023 04:03pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

چہرے کی چمکدارجلد ہرخاتون کی اولین ترجیح ہوتی ہے، کیونکہ یہ ظاہری کے بجائے اندرونی خوبصورتی کی ضامن ہے۔

چہرے کی جلد کو چمکدار اورصحتمند رکھنے میں کولیجن کا اہم کردار ہوتا ہے۔ یہ ایک بہت اہم پروٹین ہے جو ہمارے جسم کے ٹشوز میں پایا جاتا ہے۔

کولیجن کی پیداوار وقت کے ساتھ ساتھ کم ہوتی جاتی ہے۔ تاہم اسے چند جڑی بوٹیوں اور مصالحوں سے بہتر کیا جاسکتا ہے۔

ذیل میں موجود جڑی بوٹیوں کے استعمال کی مدد سے خواتین کولیجن کی سطح کو بہتر کرسکتی ہیں۔

دارچینی (Cinnamon)

کچن میں پائی جانے والی دار چینی ایک ایسا مصالحہ ہے جو انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔ یہ چہرے کی جلد کے خلیات کو دوبارہ پیدا کرنے اور کولیجن کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے۔

یہ اینٹی ایجنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتی ہے، اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور دارچینی جلد کو فری ریڈیکلز سے بھی بچاتی ہے۔

مورِنگا (Moringa)

وٹامن سی سے بھرپور مورنگا قدرتی طور پر کولیجن کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر اس کا استعمال جلد کو چمکدار بناتا ہے۔

جنسنگ (Ginseng)

جنسنگ نامی جری بوٹی جلد کی دیکھ بھال سمیت صحت کے کئی فوائد کیلئے مشہور ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور یہ جڑی بوٹی کولیجن کو بڑھاتے ہوئے جلدی بڑھاپے کو روکتی ہے۔

ہلدی (Turmeric)

ہلدی میں کرکومین نامی ایک طاقتور جزو پایا جاتا ہے، جو کولیجن کو بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔

یہ ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے۔ اس میں موجود اینٹی سوزش خصوصیات کینسر کے امکانات کو کر سکتی ہیں۔

اشوا گندھا (Ashwagandha)

اشوگندھا نامی جڑی بوٹی میں اینٹی آکسیڈنٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات کولیجن کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

ادرک (Ginger)

ادرک میں پائے جانے والی اینٹی آکسیڈنٹس خون کی گردش اور قوتِ مدافعت کو بہتر کرتے ہیں۔ یہ کولیجن کی پیداوار کو بھی بڑھانے میں مدد کرتے ہیں۔

صحت

Women

lifestyle

Beauty Tips

tips

care

Foods

beauty care

Collagen